30 ستمبر 2012 - 20:30

ایران کے شہر اصفہان کے عارضی امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ روز بروز اپنے زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ابنا: شہر اصفہان کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ مہدوی نے،اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ دنیا میں فساد کی مثلث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عالمی استکبار نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا ہے اور مسلمانوں کے مال واسباب کو لوٹا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمنان اسلام نے اس شخصیت کی اہانت کی ہے جس سے ہم والہانہ عشق کرتے ہیں۔
آیت اللہ مہدوی نے کہا کہ ہم اس شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آج دشمن دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے درپے ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہے اور وہ اپنے زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

.......

/169